ڈیرہ اسما عیل خان(محمد فضل الرحمان) جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور
ضلعی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبید الرحمان نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ
عناصر کے ہاتھوں ڈیرہ اسما عیل خان کی ضلعی حکومت یر غمال ہے ، جس طرح
صوبائی حکومت کے معاملات غیر سنیجدہ لوگوں کے ہاتھوں میں چلے جانے کے باعث
عوام مسائل کا شکار ہیں اسی طرح ڈیرہ اسما عیل خان میں بھی ضلعی حکومت
عوامی مسائل کے حل میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے ناکامی سے دوچار ہے ان خیالات
کااظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہم مثبت
اور تنقید برائے اصلاح کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ضلعی حکومت نے ضلع
ڈیرہ اسما عیل خان کا بجٹ قوائد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے منظور کرنے کاا
علان کیا جو درست نہیں، اگر ضلع کونسل میں قوائد کے مطابق بجٹ پیش کیا جاتا
اور اس پر تین دن بحث کی جاتی، اپوزیشن کی مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا
جاتا اور ہمیں اعتماد میں لیا جاتا تو ہم بجٹ کی منظوری میں تعاون کرتے مگر
ضلعی حکومت کی نیت درست نہیں تھی، بجٹ میں عوامی فنڈز کو زاتی مقاصد کے
لیئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، یہ بتایا جائے کہ ضلع ڈیرہ
اسما عیل خان میں کون ساہیلی کاپٹر ہے جس کے فیول کی مد میں خطیر رقم کی
منظوری ضلعی بجٹ میں حاصل کی گئی، جب بھی گورنر یا وزیر اعلیٰ کسی ضلع جاتے
ہیں تو وزیر اعلیٰ اور گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے مذکورہ ضلعی حکومت کو
ہیلی کاپٹر کے فیول کی ادائیگی کردی جاتی ہے تو پھر ضلعی بجٹ میں ہیلی
کاپٹر کے فیول کی رقم کی لینا کہاں کا انصاف ہے، انہوں نے کہا کہ جمعیت
علمائے اسلام جس طرح صوبے کی ترقی کے اہم منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری
کے معاملہ پر صوبائی حکومت کے ساتھ متحد ہو کر آواز بلند کر سکتی ہے وہیں
ہم ڈیرہ اسما عیل خان کی ترقی کے لیئے ضلعی حکومت کا بھی بھرپور ساتھ دینے
کا جذبہ رکھتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ ضلعی حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت
اور ترقی پر گامزن ہو، البتہ عوام کا نام لیکر کرپشن کے معاملات میں ہم
ضلعی حکومت کا بھرپور راستہ روکیں گے، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام
کے سربراہ مولانا مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے چین پاکستان اقتصادی
راہداری کے مغربی روٹ پر کام کا حکومت نے باقائدہ اعلان کردیا ہے یہ روٹ اس
خطہ کی تقدیر بدل دے گا، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ثابت کیا
ہے کہ دورس اثرات کے حامل منصوبوں کو اس خطہ میں سے گذارانے سے یہاں کے
عوام صدیوں اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گی ، انہو ں نے کہا کہ انشاء اللہ
اگلے ماہ میں اس مغربی روٹ کا باقائدہ افتتاح بھی کردیا جائے گا، ایک سوال
کے جواب میں مولانا عبید الرحمان نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان میں ہزاروں
ایکڑ اراضی کی سیرابی کے لیئے نئی گریوٹی کینال کی تجویز پر بھی کام شروع
ہے اور مغربی روٹ کے افتتاح کے بعد اس اہم منصوبے پر مولانا فضل الرحمان اس
خطہ کے باسیوں کو خوشخبری سنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسما عیل خان
ائیر پورٹ کی توسیع اور اس کی بحالی کے حوالے سے بھی معاملات میں پیش رفت
جاری ہے جس کے مثالی نتائج جلد سامنے آجائیں گے
No comments:
Post a Comment