فیس بک میسنجر پر ایس ایم ایس انٹیگریشن اور ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ
ایسا لگتا ہےکہ فیس بک جلد ہی فیس بک میسنجر پر ایک بڑی اپ ڈیٹ متعارف
کرانے والا ہے۔ فیس بک اپنی میسنجر ایپلی کیشن میں ایس ایم ایس انٹی گریشن
اور ملٹی پل اکاؤنٹ کی سپورٹ متعارف کرائے گا۔فیس بک نے ان دونوں فیچرز کے
تجربات بھی شروع کر دئیے ہیں۔ یہ تجربات ابھی چند مخصوص اینڈروئیڈ صارفین
تک ہی محدود ہیں۔
کچھ دن پہلے فیس بک نے اپنی ملکیتی انسٹا گرام میں بھی ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ متعارف کرائی تھی فیس بک اسی فیچر کو میسنجر تک بھی بڑھارہا ہے۔
کچھ دن پہلے فیس بک نے اپنی ملکیتی انسٹا گرام میں بھی ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ متعارف کرائی تھی فیس بک اسی فیچر کو میسنجر تک بھی بڑھارہا ہے۔
ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کے علاوہ دوسرا اہم فیچر ایس ایم ایس انٹی گریشن ہے۔
فیس بک نے 2012 میں میسنجر ایپلی کیشن میں یہی فیچر متعارف کرایا تھاتاہم
نومبر 2013 میں اسے ایپلی کیشن سے ہٹا دیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس فیچر کو
بہت زیادہ تعداد میں صارفین نے نہیں اپنایا تھا، جس کی وجہ سے اسے ہٹا دیا
گیا۔
فیس بک نے ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کے متعلق آفیشل کمنٹ دیتے ہوئے بتایا کہ بہت سے صارفین اپنی فیملی کے ساتھ فون شیئر کرتے ہیں۔ شیئرڈ ڈیوائس پر میسنجر کو استعمال کرنے کے لیے ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
فیس بک نے ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کے متعلق آفیشل کمنٹ دیتے ہوئے بتایا کہ بہت سے صارفین اپنی فیملی کے ساتھ فون شیئر کرتے ہیں۔ شیئرڈ ڈیوائس پر میسنجر کو استعمال کرنے کے لیے ملٹی پل اکاؤنٹ سپورٹ کو متعارف کرایا جا رہا ہے۔
آئی فون کی تاریخ کو تبدیل کرنے سے بھی فون ناقابل استعمال ہوسکتا ہے
سافٹ وئیر میں خرابی پیدا ہونا کوئی نئی بات نہیں۔ دنیا کی بڑی بڑی
کمپنیوں کے بنائے ہوئے سافٹ وئیززیا ڈیوائسز میں بنیادی نوعیت کی خرابیاں
نکل آتی ہیں۔ کچھ دن پہلے ایپل کے حوالےسے ایرر 53 کا خاصا چرچا
رہا اب معلوم ہوا ہے کہ آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ کی تاریخ تبدیل کرکے اسے ناقابل استعمال بنایا جاسکتا ہے۔
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ 64بٹ پروسیسر رکھنے والی اور آئی او ایس 8 یا جدید پر چلنے والی ڈیوائس،یعنی آئی فون 5 ایس یا جدید ڈیوائس کی تاریخ کو اگر 1جنوری 1970 سے تبدیل کر دیا جائے اور پھر فون کو ری بوٹ کر دیا جائے تو ڈیوائس کی سکرین اور اینٹ میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ 64 بٹ پروسیسرز میں اے 7، اے 8، اے 8 ایکس، اے 9 اور اے 9ایکس شامل ہیں۔
کچھ صارفین کا کا کہنا ہے کہ اس طرح تجربہ کرنے پر اُن کے فون کو ٹھیک ہونے میں 5 گھنٹے لگے، جس کے بعد انہوں نے تاریخ کو موجودہ تاریخ پر تبدیل کر دیا، کچھ کےمطابق اُن کے فون 2 جنوری 1970 کو ٹھیک ہوئے، یعنی خرابی کے ایک دن بعد، جب کہ کچھ صارفین بعد میں بھی فون کے بار بار ری بوٹ ہونے کی شکایت کرتے رہے۔چند صارفین کا کہنا ہےکہ انہیں اپنا فون ٹھیک کرانے ایپل سٹور پر جانا پڑا۔
How to connect on any locked WiFi Network!
اگلے سال آئی فون میں جدید چارجنگ ٹیکنالوجی شامل ہوگی
ایپل کے مقابلے پر بہت سی کمپنیوں نے اپنے سمارٹ فونز میں کسی نہ کسی قسم کی وائرلیس چارجنگ متعارف کرا دی ہے۔ ایپل نے اب تک ایسا نہیں کیا لیکن 2017 میں ایپل اپنی ڈیوائسز میں وائرلیس چارجنگ کی جدید قسم متعارف کرائے گا، ایسی وائرلیس چارجنگ جس میں ڈیوائس کو کافی فاصلے سے ہوا میں ہی چارج کیا جا سکے۔
آج کل جن ڈیوائسز ، جیسے سام سنگ گلیکسی ایس 6 وغیرہ ہیں، میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ ہے، انہیں چارج کرنے کے لیے مخصوص میٹ پر رکھ دیا جاتا ہے۔
اس میٹ پر رکھنے سےہی یہ چارج ہوتی ہے۔ اس چارجنگ کے دوران ڈویوائس اور میٹ کے درمیان فاصلہ نہیں ہوتا تاہم ایپل کے آئی فون اور آئی پیڈ کو وائرلیس چارجر سے کئی انچ سے لے کر کئی فٹ تک کے فاصلے سے چارج کیا جا سکے گا۔
ایپل اپنی ایپل واچ میں بھی وائرلیس چارجنگ استعمال کرتا ہے تاہم اس چارجنگ میں ایپل واچ کو میگنیٹک چارجر کی سطح پر رکھنا پڑتا ہے۔
حقوق ملکیت کی کچھ درخواستوں سے بھی پتہ چلتا ہے کہ ایپل ایسے ایلومینیم کیس بنا رہا ہے ، جو ریڈیو ویوز کو خود میں سے گزرنے دیں گے۔
ایم آئی ٹی کی ایک ٹیم نے 2007 میں بجلی کو بغیر تاروں کے منتقل کرنے کا مظاہرہ کیا تھا تاہم اس طریقہ کار میں سب سے بڑی خرابی یہ ہےکہ ترسیل کے دوران زیادہ فاصلے کی صورت میں بجلی بہت زیادہ ضائع ہوتی ہے۔اس حوالے سے چند مزید مشکلات بھی ہیں، جن پر کام ہورہا ہے۔
ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ تنخواہوں والے 32 شہر
سیلیکون ویلی شاید ٹیک پروفیشنل کو سب سے زیادہ تنخواہیں دیکھنے والا شہر ہے مگر وہ واحد ایسا شہر نہیں۔ 8 امریکی شہر ایسے ہیں جہاں کے ٹیکنالوجی پروفیشنلز کی سالانہ اوسط تنخواہ ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ ہے۔
حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 2015 میں سرفہرست تنخواہوں کے حوالے سے 32 شہر کچھ اس طرح ہیں۔
1. سیلیکون ویلی، کیلیفورنیا: 118,243ڈالر
2. نیویارک، نیویارک: 106,263ڈالر
3. لاس اینجلس، کیلیفورنیا: 105,091ڈالر
4. بوسٹن، میساچوسٹس: 103,675ڈالر
5. سیاٹل، واشنگٹن: 103,309ڈالر
6. بالٹی مور، میری لینڈ/ واشنگٹن ڈی سی: 102,873ڈالر
7. مینیاپولس، مینیسوٹا: 100,379ڈالر
8. پورٹ لینڈ، اوریگون: 100,309ڈالر
9. سان ڈیاگو، کیلیفورنیا: 98,934ڈالر
10. آسٹن، ٹیکساس: 98,672ڈالر
11. ڈینور، کولاڈو: 97,882ڈالر
12. اٹلانٹا، جارجیا: 97,238ڈالر
13. سکرامنٹو، کیلیفورنیا: 97,237 ڈالر
14. شکاگو، الینوائے: 95,656ڈالر
15. فلاڈلفیا، پنسلوینا: 95,579ڈالر
16. ہوسٹن، ٹیکساس: 95,575ڈالر
17. ملواکی، وسکونسن: 95,177ڈالر
18. ڈیلاس/ فورٹ ورتھ، ٹیکساس: 93,206ڈالر
19. رالی، شمالی کیرولینا: 92,315ڈالر
20. ڈیٹرائٹ، مشی گن: 91,996ڈالر
21. کولمبس، اوہائیو: 91,699ڈالر
22. چارلوٹ، شمالی کیرولینا: 90,349ڈالر
23. فونکس، ایریزونا: 89,800ڈالر
24. کنساس سٹی، میسوری: 89,448ڈالر
25. میامی، فلوریڈا: 88,395ڈالر
26. ٹیمپا بے، فلوریڈا: 87,992ڈالر
27. آرلینڈو، فلوریڈا: 86,621ڈالر
28. سنسناٹی، اوہائیو: 85,278ڈالر
29. سینٹ لوئیس، میسوری: 83,582ڈالر
30. پٹسبرگ، پنسلوینا: 82,788ڈالر
31. کلیو لینڈ، اوہائیو: 82,303ڈالر
32. سان اینٹونیو، ٹیکساس: 79,668ڈالر
only for tricks
No comments:
Post a Comment