June 2, 2016

پاک چین اقتصادی راہداری کا صنعتی زون ڈیرہ اسمعیل خان میں ہی قائم ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن

چین پاک اقتصادی راہداری، صنعتی زون ڈیرہ اسما عیل خان میں قائم ہوگا، مولانا فضل الرحمان

لفٹ کینال، ٹانک زام، مارجنل بند، واپڈا سے متعلق مطالبات منظور ہو گئے ہیں ، وزیر اعظم دفتر سے ان منصوبوں پر کام کے ڈائریکٹیوز کا مرحلہ وار اجرا کیا جا رہا ہے، گیس توسیعی منصوبہ کی رقم متعلقہ محکمہ کو مل گئی ہے ، بھارہ منصوبہ پر کام شروع کیا جائے گا

پچاس کلومیٹر طویل صنعتی زون سے علاقہ کی تقدیر بدلے گی، گومل یونیورسٹی کو مثالی بنانے کی ہر کوشش کا میں ساتھ دونگا، اس دھرتی کے باصلاحیت اور تعلیم یافتہ لوگ منصوبے لائیں پیش رفت کے لیئے ہم کردار ادا کریں گے

میری دعا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے اس خطہ کے باسی مستفید ہوں، ہمارا علاقہ پسماندہ نہیں اسے دور افتادہ رکھا گیا، زرعی یونیورسٹی کا قیام یہاں کے زمینداروں اور ماہرین تعلیم کا دیرنہ مطالبہ تھا ، خدا کا شکر گذار ہوں جس نے ہماری کوششوں کو بارآور کیا

( بشکریہ فضل الرحمن بیورو چیف روزنامہ اوصاف ڈیرہ اسماعیل خان )